پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں نجی تقریبات اور ذاتی فنکشنز پر سخت پابندی عائد!
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں نجی تقریبات اور ذاتی فنکشنز پر سخت پابندی عائد!
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا اہم فیصلہ، سرکاری اسکولوں کی عمارتیں، گراؤنڈز اور دیگر سہولیات نجی استعمال کے لیے دینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے مورخہ 12 نومبر 2026ء کو جاری کردہ مراسلے کے ذریعے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں ذاتی، نجی، سماجی اور تجارتی تقریبات کے انعقاد پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔
📌 مراسلے کی اہم ہدایات:
🔹 کسی بھی سرکاری اسکول کی عمارت، کلاس روم، ہال یا گراؤنڈ کو شادی بیاہ، نجی تقریبات، سماجی اجتماعات یا تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
🔹 اس پابندی کا اطلاق تدریسی و غیر تدریسی عملے، بیرونی افراد اور کسی بھی تنظیم پر یکساں ہوگا۔
🔹 یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور ہفتہ وار تعطیلات، سرکاری چھٹیوں اور موسم گرما و سرما کی تعطیلات کے دوران بھی برقرار رہے گی۔
🔹 تمام پرنسپلز اور ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سربراہ ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا۔