ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی فضاء حسن خدمت، صلاحیت اور خواتین کے اعتماد کی روشن مثال ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی فضاء حسن خدمت، صلاحیت اور خواتین کے اعتماد کی روشن مثال ہے۔
محترمہ فضاء حسن جیسی قابل اور مخلص خواتین افسران معاشرے کی پہچان اور دیگر خواتین کیلئے رول ماڈل ہے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی فضاء حسن ایک باصلاحیت، متحرک اور فرض شناس خاتون آفیسر ہیں جو عوامی خدمت اور انتظامی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو عوامی مسائل کو توجہ سے سننا، خصوصا خواتین کی شکایات کو اہمیت دینا اور ان کے بروقت حل کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ انتظامی امور میں فعال کردار اور عوامی مسائل کے حل کے لیے دلچسپی انہیں ایک موثر افسر کے طور پر نمایاں کرتی ہے۔ محترمہ فضاء حسن جیسی باصلاحیت خواتین نوجوان نسل، خصوصا نوجوان لڑکیوں کے لیے امید، حوصلے اور خود اعتمادی کی علامت ہیں۔بلاشبہ ایسی شخصیات خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے اور ملک وقوم کی خدمت کرنے کا جذبہ دیتی ہیں جو قابل تعریف ہے۔ایسے قابل اور مخلص خواتین افسران معاشرے کی پہچان ہے اور دیگر خواتین کیلئے رول ماڈل ہے۔محترمہ فضاء حسن ضلعی انتظامیہ پشاور کی ایک فعال افسر ہیں جو عوامی بہبود، تجاوزات کے خاتمے اور آگاہی مہمات کی نگرانی کرتی ہیں۔وہ پشاور کے مصروف علاقوں جیسا کہ مینا بازار اور سرکلر روڈ پر تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے آپریشنز کی قیادت کرتی ہیں جو قابل تعریف ہے۔انہوں نے پولیو سے بچاؤ کی مہم اور سرویکل کینسر کی حفاظتی ویکسین کے حوالے سے والدین کے خدشات دور کرنے اور آگاہی پھیلانے کے لیے خصوصی پیغامات اور مہمات چلائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ HPV مہم کے تحت 9 سے 15 سال تک کی ہر اہل بچی کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے تا کہ ویکسین سے کوئی نہ رہ سکے۔ والدین اور تعلیمی ادارے اس قومی صحت مہم میں بھرپور تعاون کریں تا کہ بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ مل سکے۔