بہاولنگر / ہارون آباد – ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ اور ایم پی اے غلام مرتضیٰ کا ہارون آباد کا دورہ
بہاولنگر / ہارون آباد
– ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ اور ایم پی اے غلام مرتضیٰ کا ہارون آباد کا دورہ
– ہارون آباد کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کارڈیک وارڈ کے قیام کا سنگ بنیاد
– کارڈیک وارڈ کے قیام کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد
– ہارون آباد اور گردونواح کے دل کے مریضوں کو مقامی سطح پر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت
– ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے ریسکیو سروس کے تحت مفت میت منتقلی سروس کا افتتاح کر دیا
– ہسپتال سے میت گھروں تک مفت منتقل کرنے کی سہولت شہریوں کو فراہم کی جائے گی
– وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام
– مفت میت منتقلی سروس مشکل وقت میں سوگوار خاندانوں کے لیے سہولت کا ذریعہ بنے گی
– تقریب میں متعلقہ محکموں کے افسران، ڈاکٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
– ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ
– مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ
– ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ افسران کو ہسپتال میں طبی سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت
– عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور مشکلات میں ریلیف حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے