بہاولنگر ()ضلعی پولس کی ماہ ستمبرکی کار گزاری،کل 1444مقدمات درج،667ملزمان گرفتار،378مجرمان اشتہاری،238عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز اور
بہاولنگر ()ضلعی پولس کی ماہ ستمبرکی کار گزاری،کل 1444مقدمات درج،667ملزمان گرفتار،378مجرمان اشتہاری،238عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز اور
کل1 کروڑ5 لاکھ 60 ہزار سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او نصیب اللہ خاں
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولس آفیسرنصیب اللہ خاں کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث667ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیے۔02 خطرناک ڈکیت گینگ کے 06 ملزمان کوگرفتار کر کے ان سے قبضہ سے12 لاکھ 71 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمدضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 92لاکھ 89 ہزارروپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے58ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے03 رائفلیں،05بندوقیں /رپیٹری،47پسٹل،01 ریوالور،کاربین 01چاکو/ خنجر01،اور192روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے104ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 25کلو945گرام چرس،3کلو 820گرام ہیروئن،2212لیٹرشراب اور602لیٹر لہن،بھنگ 28 کلو گرام ،آئس 210 گرام ،افیون 520 گرام قبضہ پولیس میں لی گئی ۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لئے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہےایک ہی چھت تلے پولیس خدمت مراکز میں ماہ ستمبر کے دوران10131افراد کو سہولیات فراہم کی گئیں جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر