November 12, 2026

قصور قصور اور گردونواح میں جاز نیٹ ورک کی ناقص سروس، صارفین شدید پریشانی کا شکار،کال ڈراپ ہونے اور آواز واضح سنائی نہ دینے کی شکایات، مہنگے پیکجز کے باوجود معیاری سروس کی فراہمی سوالیہ نشان بن گئی

Screenshot_2026-11-12_034550.250

قصور
قصور اور گردونواح میں جاز نیٹ ورک کی ناقص سروس، صارفین شدید پریشانی کا شکار،کال ڈراپ ہونے اور آواز واضح سنائی نہ دینے کی شکایات، مہنگے پیکجز کے باوجود معیاری سروس کی فراہمی سوالیہ نشان بن گئی

تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں جاز موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس کے باعث صارفین شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق موبائل کال کے دوران آواز واضح سنائی نہیں دیتی جبکہ کال بار بار ڈراپ ہونے سے روزمرہ کے معمولات اور کاروباری معاملات بھی متاثر ہو رہے ہیں

صارفین کا کہنا ہے کہ جاز کمپنی کی جانب سے مختلف پیکجز کے نام پر بھاری معاوضہ وصول کیا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں معیاری اور بلاتعطل سروس میسر نہیں۔ شہریوں کے مطابق اہم فون کالز کے دوران آواز غائب ہو جاتی ہے یا رابطہ اچانک منقطع ہو جاتا ہے، جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

متاثرہ صارفین نے شکایت کی ہے کہ مہنگے پیکجز استعمال کرنے کے باوجود نیٹ ورک کی صورتحال بہتر نہیں ہو رہی اور صارفین کی مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ قصور اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور شہر اور گردونواح میں جاز نیٹ ورک کی ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لیا جائے، سروس کے معیار کی جانچ پڑتال کی جائے اور کمپنی کو صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے

صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں بلا تعطل اور معیاری ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات فراہم کی جائیں

رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات