November 12, 2026

جھنگ ( ) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جھنگ مہر ریاض حسین مارتھ نے سپیرئیر کالج گوجرہ روڈ جھنگ کا

IMG-20261112-WA0134

جھنگ ( ) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جھنگ مہر ریاض حسین مارتھ نے سپیرئیر کالج گوجرہ روڈ جھنگ کا دورہ کیا، جہاں پرنسپل پروفیسر میڈم امبرین اختر اور پبلک ریلیشن آفیسر مہر محمد ریاض نول نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گرلز کیمپس انچارج پروفیسر سمیعہ صادق، ایچ آر ایم پروفیسر محمد اشراق، اسٹیٹ آفیسر مہر اکرام نول سمیت دیگر فیکلٹی اور سٹاف بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مہر ریاض حسین مارتھ نے پرنسپل میڈم امبرین اختر اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کالج کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ پرنسپل نے انہیں کالج کے تعلیمی و انتظامی امور، مختلف شعبہ جات اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔مہر ریاض حسین مارتھ نے کالج کے نظم و ضبط، ڈسپلن، صفائی ستھرائی، تعلیمی ماحول اور فیکلٹی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہیں، اس لیے معیاری تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت، کردار سازی اور بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیرئیر کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ نظم و ضبط اور انتظامی امور کو بھی احسن انداز میں برقرار رکھا جا رہا ہے، جو قابلِ تحسین ہے انہوں نے کالج انتظامیہ اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کی مزید ترقی و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر میڈم امبرین اختر نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مہر ریاض حسین مارتھ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپیرئیر کالج طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم، بہترین تعلیمی ماحول اور مثبت ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی، تعلیمی معیار اور طلبہ کی کردار سازی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔