November 12, 2026

سکھر :بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی- سندہ ہائی کورٹ سکھر میں دائر درخواست پر سماعت

Screenshot_2026-11-12_151109.581

سکھر :بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی- سندہ ہائی کورٹ سکھر میں دائر درخواست پر سماعت
سکھر :- سندہ ہائی کورٹ سکھر کی آئینی بینچ کے جسٹس عدنان اقبال چودھری اور جسٹس علی حیدر ادا نے کیس کی سماعت ک:- ڈپٹی کمشنر سکھر سمیت پٹیشنر شھزاد مغل کامران خان مجاھد کھوسو اور پٹیشنر کے وکیل واجد شیخ سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے
:- لیبر اسکوائر فلیٹس میں بجلی اور گیس کی سہولت موجود نہیں ۔ پٹیشنر کے وکیل کی عدالت کو آگاہی :- عدم ادائگی کی وجہ سے بجلی منقطع کردی گئی ہے ۔ وکیل پٹیشنر
:- کرونا وائرس کے دوران لیبر اسکوائر فلیٹس میں کورنتائین سینٹر بنایا گیا تھا ۔ وکیل پٹیشنر
:- کورونا وائرس کے دوران سیپکو کی ساڈھے 8 کروڑ کی بقایاجات واجب الادا ہوئی تھیں ۔ وکیل پٹیشنر
:- سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے چوریاں معمول بن چکی ہیں ۔ وکیل پٹیشنر
نامعلوم چور فلیٹس کے دروازے اور کھڑکیاں چوری کر گئے ہیں ۔ وکیل پٹیشنر
– 31 ملازمین ہونے کے باوجود عملہ موجود نہیں ہوتا ۔ ۔ وکیل پٹیشنر
بجلی اور گیس کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام سے بات ہوئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر
:- جن ورکرز کو فلیٹ کی الاٹمنٹ ہوئی ہے وہ کاغذات عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر
– عدالت نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت پر پراگریس رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی