November 12, 2026

سکھر میں ہاکی فٹنس و کوچنگ کیمپ کا انعقاد، محمد رضوان الحق ملک کی شرکت

Screenshot_2026-11-12_130212.050

سکھر میں ہاکی فٹنس و کوچنگ کیمپ کا انعقاد، محمد رضوان الحق ملک کی شرکت
سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) محمد رضوان الحق ملک ہاکی اسٹیڈیم سکھر کے اسٹرو ٹرف پر ہاکی فٹنس و کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمد رضوان الحق ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منتظمین کی جانب سے محمد رضوان الحق ملک کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا، جبکہ انہیں وومن ہاکی ٹیموں کی کھلاڑی بچیوں سے بھی تعارف کرایا گیا۔
اس موقع پر محمد رضوان الحق ملک نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے ڈی سیمنٹ کی جانب سے ہاکی کے بچوں کو سہولیات فراہم کی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی نوجوانوں کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے اور ان کی ترقی، صلاحیتوں اور کھیلوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔