پی ٹی آئی اسیران جنہیں پنجاب پولیس نے موٹروے پر گرفتار کیاتھا کی جلدازجلد رہائی کیلۓ آج ہماری وکلا ٹیم بھی عدالت پیش ہوئی۔ اپڈیٹ درج ذیل ہے
پی ٹی آئی اسیران جنہیں پنجاب پولیس نے موٹروے پر گرفتار کیاتھا کی جلدازجلد رہائی کیلۓ آج ہماری وکلا ٹیم بھی عدالت پیش ہوئی۔ اپڈیٹ درج ذیل ہے
- تھانہ ٹیکسلا: 107 پی ٹی آئی ورکرز کو راولپنڈی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ 4 کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 40 کا ریمانڈ دیا گیا ہے اور 63 کو جوڈیشل کیا گیا ہے۔جنہیں جوڈیشل کیا گیا انکی کل بیل لگ جاۓ گی اور دو دن کے اندر انکی بیل ہو جاۓ گی انشاءاللّہ۔ جنکا ورکرز کا ریمانڈ دیا گیا ہے، ریمانڈ کے فوراً بعد جیسے ہی انہیں جوڈیشل کیا جاۓ گا، ساتھ ہی انکی بیل بھی لگ جاۓ گی۔
- تھانہ حسن ابدال: چونکہ ایف آئی آر میں نام صرف قیادت کے ہیں تھانہ حسن ابدال کے پی ٹی آئی ورکرز کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا انہیں نامعلوم میں رکھا گیا ہے۔ جس وجہ سے پنجاب پولیس انہیں پیش نہیں کر رہی۔تھانہ میں کم جگہہ ہونے کی وجہ سے انہیں رکھا بھی کسی اور جگہہ گیا ہے جو ہمارے وکلا اسکا پتہ لگا رہے ہیں۔ ڈی پی او اٹک جنہوں نے پچھلے ایک سال اٹک کے اندر پی ٹی آئی کیخلاف غنڈہ گردی کی اب پھر ناحق ظلم کے مرتکب ہورہے ہیں۔ کچھ شرم کریں اور ان معصوم لوگوں کو فوراً عدالت پیش کریں۔ انکے غیرقانونی عزائم کیخلاف ہم کورٹ جائینگے اور ہرممکن چارہ جوئی کرینگے۔