November 12, 2026

فصل سے ایک نومولود بچہ زندہ حالت میں برآمد.

IMG-20261111-WA0180

فصل سے ایک نومولود بچہ زندہ حالت میں برآمد.

مکئی کی فصل سے ایک نومولود بچہ زندہ حالت میں برآمد. اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لودھراں بینش فاطمہ اور ڈی ایس پی دنیاپور سلیم کامران پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے. طبی معائنہ کے لیے نومولود بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دنیاپور منتقل کر دیا گیا. تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ اڈا ذخیرہ تحصیل دنیاپور کے علاقے مسجد موڑ کے قریب انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مکئی کی فصل سے ایک نومولود بچہ زندہ حالت میں برآمد ہوا۔ راہگیروں نے بچے کے رونے کی آواز سن کر قریب جا کر دیکھا تو نومولود بچہ چادر میں لپٹا ہوا تھا۔ شہریوں نے فوری طور پر 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لودھراں بینش فاطمہ اور ڈی ایس پی دنیاپور سلیم کامران پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے طبی معائنہ کے لیے نومولود بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دنیاپور منتقل کر دیا گیا۔ اور نومولود بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔تھانہ صدر ایس ایچ او محمد اظہر گل ڈی ایس پی دنیا پور نے بچے کے ورثہ کے تلاش شروع کر دی۔