ایمل ولی خان کی جانب سے سادات تاریخ کو الٹ پلٹ بیان دینے پر شدید مذمت۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ
ایمل ولی خان کی جانب سے سادات تاریخ کو الٹ پلٹ بیان دینے پر شدید مذمت۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ
اپنے آبا و اجداد اور اولیاء کرام کی شان و حرمت کے تحفظ کیلئے ہم سب متحد ہے۔سربراہ تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ ایمل ولی خان کی جانب سے سادات اولیاء کرام کی تاریخ کو الٹ پلٹ بیان کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اپنے آبا و اجداد اور اولیاء کرام کی شان و حرمت کے تحفظ کیلئے ہم سب متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ سادات اولیاء کرام کی تاریخ الٹ پلٹ بیان پر ایمل ولی خان قوم سے معافی مانگ لے اور تردید کریں اگر ایمل ولی خان نے معافی نہیں مانگی تو تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایئے ہم سب مل کر ثابت کریں کہ سادات کرام اپنے بزرگوں کی عزت کے معاملے میں متحد ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے کارکنان سے اپیل ہے کہ سادات اولیاء کی عزت و ناموس کے تحفظ کیلئے بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ سادات کی عزت ہمارا ایمان ہے