خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں محکموں کی کارکردگی ،انسپکشنز،کُھلے من ہولز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اورصفائی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اےڈی سی آر خُرم حمید، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر غزالہ کنول ،اے ڈی سی ایم ایس ذریاب ساجد،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اُمت السلام، ایم ڈی واسا ندیم گجر، سی ای او ایم سی جوہرآبادحمنہ ملک،ایکسیئن پبلک ہیلتھ سعیداللہ خان ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،سی ای او ایجوکیشن ،سُتھرا پنجاب سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں اور فیلڈ میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں عوامی مسائل کے حل اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں کُھلے مین ہولز،فلٹریشن پلانٹ،تعلیم،صحت،صفائی انتظامات کی پیش رفت اور کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اوراہم ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تمام متعلقہ اداروں کو آپس میں مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔