بحریہ یونیورسٹی لاہور میں بی ایس ایوی ایشن مینجمنٹ اور ایم بی اے ایوی ایشن سکیورٹی اینڈ مینجمنٹ پروگرامز کا افتتاح خصوصی تحریر: راجہ نورالٰہی عاطف
بحریہ یونیورسٹی لاہور میں بی ایس ایوی ایشن مینجمنٹ اور ایم بی اے ایوی ایشن سکیورٹی اینڈ مینجمنٹ پروگرامز کا افتتاح
خصوصی تحریر: راجہ نورالٰہی عاطف
بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس میں بی ایس ایوی ایشن مینجمنٹ اور ایم بی اے ایوی ایشن سکیورٹی اینڈ مینجمنٹ کے نئے تعلیمی پروگرامز کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ اقدام پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے میں معیاری، جدید اور پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل (ر) انجینئر عابد حمید، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی تھے، جبکہ کموڈور (ر) عمران افتخار، ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں ہوا بازی کی صنعت اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ممتاز شخصیات، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، سربراہانِ شعبہ، ایوی ایشن ماہرین اور ملک کی معروف ایئرلائنز و ہوا بازی کی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مقررین نے پاکستان میں ایوی ایشن مینجمنٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت، صنعت کی ضروریات، جدید تقاضوں اور اس شعبے میں دستیاب پیشہ ورانہ مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں بریگیڈیئر ڈاکٹر رضا، ڈاکٹر عامر مراد، ڈاکٹر محمد اویس محمود (ڈین مینجمنٹ سائنسز، بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس)، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز (ڈین انسٹیٹیوٹ آف ایوی ایشن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی)، کموڈور امجد زمان، ستارہ امتیاز (ملٹری)، کموڈور ندیم افضل، ستارہ امتیاز (ملٹری)، کموڈور عبدالمجید، ستارہ امتیاز (ملٹری)، ونگ کمانڈر ندیم، مس سیماب زمان (جنرل منیجر پسنجر سیلز پاکستان، گیریز انٹرنیشنل)، محمد عرفان مشتاق (سپیریئر یونیورسٹی)، افتخار خان (چیئرمین پاکستان میڈیا رائٹرز کلب)، رانا اطہر منیر (ایوی ایشن انسٹرکٹر، یونیورسٹی آف لاہور و سرپرست ایوی میٹرکس سوسائٹی آف ایوی ایشن)، عاطف عابد (اسٹیشن آفیسر، ترکش ایئرلائنز لاہور)، سیام اعجاز (ریاض ایئر لاہور اسٹیشن)، محمد مصطفیٰ (کلائنٹ ریلیشنز ایگزیکٹو، ایئر بلیو لمیٹڈ لاہور)، عثمان آصف (او سی سی لوڈ کنٹرولر، سوئس پورٹ)، حسنین محمود امجد (ڈیوٹی سپروائزر، جزیرہ ایئرویز اسلام آباد)، ایم عمر قریشی (فرسٹ آفیسر، فلائی جناح)، ڈاکٹر شاہد محمود (اسسٹنٹ پروفیسر، انسٹیٹیوٹ آف ایوی ایشن اسٹڈیز)، میاں عبد الوحید (ایئرپورٹ سپروائزر، فلائی جناح لاہور)، ملک نادر عباس کھوکھر (کمرشل پائلٹ، ہائبرڈ ایوی ایشن اکیڈمی لاہور)، عبدالحسیب (ایڈمنسٹریٹر کوآرڈینیٹر نارتھ اینڈ سینٹرل، گیریز انٹرنیشنل)، ملک جاوید، فضل حسین اعوان، پروفیسر محمد جاوید اقبال بھٹی، فضیلت بانو اور نبیلہ اکبر شامل تھیں۔
اس موقع پر پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے چیئرمین افتخار خان نے بھی اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز بحریہ یونیورسٹی کی روایتی سرگرمیوں اور استقبالیہ پروگرام سے ہوا۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نئے تعلیمی پروگرامز کے ذریعے طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم، عملی تربیت اور ہوا بازی کی صنعت سے منسلک پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔
بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس کا یہ اقدام پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے قابل، باصلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ افرادی قوت تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان نئے پروگرامز کے آغاز سے نوجوانوں کے لیے ہوا بازی کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم، روزگار اور ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔