نوابشاہ(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں پاکستان ریلویز ناکام، ریلوے
نوابشاہ(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں پاکستان ریلویز ناکام، ریلوے اراضی پر قبضے برقرار،شاہ لطیف پارک کی اراضی پر بھی قبضے کی تیاریاں،پاکستان ریلویز کا قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی سے گریز،اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے پولیس ملوث،،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے فروری 2020 میں پاکستان ریلویز کو احکامات دیئے تھے کہ ریلوے اراضی سے قبضے اور تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں،مگر چھ سال گزجانے کے باوجود پاکستان ریلویز نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا ہے جوکہ سراسر توہین عدالت ہے،پاکستان ریلویز میں سکھر ڈویژن سب سے بڑا ڈویژن ہے،جس میں ریلوے اراضی پر سب سے ذیادہ قبضے ہیں،ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کو ریلوے کے بعض بدعنوان اہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے،جنہوں نے بھاری رشوت کے عوض قبضے کرائے ہیں،اور آج تک قبضہ مافیا کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کی گئی ہے،دوڑ ریلوے اسٹیشن کے اطراف کئی ایکڑ اراضی پر قبضے ہوچکے ہیں،اور پختہ مکانات اور دکانیں تعمیر ہوچکی ہیں جنکی تعمیر میں کئی ماہ لگے مگر ریلوے کے بدعنوان اہلکاروں نے بھاری رشوت کے عوض اس عرصہ کے دوران اپنی آنکھیں بند کررکھیں،ذرائع کے مطابق ریلوے کے بدعنوان اہلکاروں نے کچی لیز ایم آر کے نام پر بھی کئی کئی فٹ اراضی پر قبضے کرارکھے ہیں،جن سے ہر ماہ صرف چند ہزار روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے،ریلوے حکام کی مبینہ چشم پوشی کے سبب دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر تیزی سے قبضے کئے جارہے ہیں،دوڑ شہر کے قدیم شاہ عبدالطیف پارک کی اراضی پر بھی قبضہ کی تیاریاں کرلی گئی ہیں،درائع کے مطابق اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے پولیس کی سرپرستی میں پارک کی اراضی پر ایک کیبن رکھ کر قبضہ کا آغاز کردیا گیا ہے،اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ اور انسپیکٹر آف ورکس ریلویز نوابشاہ نے اطلاع کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی ہے،عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلویز،سیکریٹری ریلویز،سی ای او ریلویز لاہور،ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور،ڈی ایس ریلویز سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ دوڑ شہر میں ریلوے اراضی سے قبضے ختم کرائے جائیں