November 10, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم

IMG-20261110-WA0131

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت موجودہ حکومت ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اس میں اسے دن بدن کامیابیاں مل رہی ہیں۔ وہ پہاڑاں والی پدھراڑ میں سولر فراہمی آب سکیم کی افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں دن بدن کم ہو رہی ہیں اور وزیراعظم نے ان میں مزید کمی کا عندیہ بھی دیا ہے جس سے مہنگائی کا زور توڑنے میں مدد ملے گی۔ ایم این اے نے کہا حکومت ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی پر بھرپور توجہ دے رہے ہی اور بہت جلد مزید ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا انشاء اللہ مکمل یونیورسٹی آف خوشاب اور مہاڑ موٹر وے لنک روڈ کی تعمیر بھی ہوگی ۔اس موقع پر ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے ہمراہ ملک عمران بشیر اعوان، ملک عطاء محمد اعوان ، ملک سعد بشیر اعوان اور ملک ناصر اعوان منارہ کے ہمراہ ڈھوک پہاڑاں والی پدھراڑ میں واٹر سپلائی بمہ سولر سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔میزبان ملک امیر اقبال اعوان نے اہلیان علاقہ کی طرف سے دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ملک شاکر بشیر اعوان کا شکریہ ادا کیا۔