November 10, 2026

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کی زیرصدارت جنوبی پنجاب میں کتے کے کاٹے کے واقعات میں اضافہ پر ہنگامی جائزہ اجلاس۔

IMG-20261110-WA0201

ترجمان ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ملتان

10نومبر2026

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کی زیرصدارت جنوبی پنجاب میں کتے کے کاٹے کے واقعات میں اضافہ پر ہنگامی جائزہ اجلاس۔

ویڈیولنک اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نےشرکت کی۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے آوارہ کتوں کی تلفی اور پالتو کتوں کی ویکسینیشن بارے کیے گیے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کا بہاولنگر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچی کی موت پر اظہار افسوس۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری فواد ہاشم ربانی کی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار۔

کتے کے کاٹنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ رپورٹ ہونے پر راجن پور اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو مزید ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کی تمام ڈپٹی کمشنر کو آوارہ کتوں کے خاتمہ کے لیے ایریاز کی نشاندہی کرنے اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات وزیر اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن ہیں: ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی

کتے کے کاٹنے سے اموات کے فسوسناک واقعات پر پنجاب حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے: ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی

آوارہ کتوں کی موجودگی اور راہ گیروں کو کاٹنے کے واقعات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا :ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی

جنوبی پنجاب کے تمام انتظامی افسران حکومتی پالیسی کے مطابق میونسپل سروسز کی مسلسل اور موئثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں: ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی

آوارہ کتوں کی تلفی بارے اب زبانی جمع خرچ اور اعداد وشمار سے کام نہیں چلے گا، تمام ڈپٹی کمشنر کی فیلڈ میں موجودگی نظر آنی چاہیے: ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح کردہ ریڈ لائنزکے حوالے فیلڈ میں ٹھوس اور موثر کام ہوتا دکھائی دینا چاہیے: ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی

آوارہ کتوں کی تلفی بارے مہم کو حقیقی معنوں میں لانچ کیا جائے اور فیک رپورٹنگ کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے: ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی

پالتو کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی صورت میں ان کے مالکان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے: ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی