November 10, 2026

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر حافظ ثاقب) ہندو بالمیکی مندر میں دیوالی کے موقع پر خصوصی مذہبی و

IMG-20261110-WA0202

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر حافظ ثاقب) ہندو بالمیکی مندر میں دیوالی کے موقع پر خصوصی مذہبی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمانانِ خصوصی کے ہمراہ بالمیکی برادری کے رہنماؤں نے دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔مہمانانِ خصوصی میں سابق سینیٹر چوہدری ظفر اقبال،سابق ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کے پی اے جان ساقی اور پروفیسر ریٹائرڈ چوہدری ذوالفقار احمد شامل تھے۔ مندر پہنچنے پر مندر انتظامیہ کے ذوالفقار پریمی، پادری کاشف راجہ بھٹی، سرپنچ پنوں لال،سوہن بابو،پاسٹر برادر شہروز سمیت دیگر بالمیکی برادری کے افراد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی جان ساقی ۔پروفسیر ریٹائرڈ ذوالفقار احمد اور بالمیکی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دیوالی خوشیوں، محبت، امن اور بھائی چارے کا تہوار ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تمام مذاہب کے پیروکاروں کو باہمی احترام اور محبت کے ساتھ رہتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔