November 10, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان

Screenshot_2026-11-08_083904.028

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محورومقصد ہے۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئ کسر اٹھا نہیں رکھی جاءے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کی قیادت میں میڈیا نمائندگان ایم نوردین ، راجہ نورالہی عاطف، ملک غلام جیلانی وڈدھل ، ملک حاجی شوکت حیات کھارا، محمد نسیم اور تصور عباس بھٹی کے ساتھ خصوصی نشست کےدوران کیا۔ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس سے وابستہ افراد کو حرمت قلم کی پاسداری کرتے ہوءے اپنے فرائض سرانجام دینے چاہیں۔ انہوں نے مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ پر صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور جملہ دیگر متعلقین کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔