November 3, 2026

نااہل مشیر اطلاعات کو 4 کنال مفتی محمود مرکز 79 کنال نظر ارہا ہے۔عبدالجلیل جان

IMG-20261103-WA0236

نااہل مشیر اطلاعات کو 4 کنال مفتی محمود مرکز 79 کنال نظر ارہا ہے۔عبدالجلیل جان

مشیر اطلاعات کو دہشت گردی ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ئے یا غریب عوام کے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا۔ترجمان جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ مفتی محمود مرکز پی ڈی اے سے باقاعدہ منظوری کے بعد تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوکری پکی کرنے کے لئے غیر سنجیدہ اور بے سروپا بیانات کا سہارا لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی اور احترام کو بزدلی نہ سمجھا جائے ہر الزام کا جواب دلیل سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل مشیر اطلاعات کو فارغ نہ کیا گیا تو مزید جھوٹے اور گھسے پٹے بیانات دیگر اپنی حکومت کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ
مفتی محمود مرکز اگر 79 کنال پر مشتمل ہے تو نااہل مشیر اطلاعات ہمیں مزید پلاٹ کے انتقالات جاری کریں ورنہ مستعفی ہوجائیں۔