November 3, 2026

ٹنڈو آدم میں اڈیرو لعل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام تعلیمی شعور کے حوالے سے شاندار سیمینار، طلبہ میں ہندو دھرم کی نصابی کتابیں تقسیم رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز

IMG-20261103-WA0224

ٹنڈو آدم میں اڈیرو لعل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام تعلیمی شعور کے حوالے سے شاندار سیمینار، طلبہ میں ہندو دھرم کی نصابی کتابیں تقسیم رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز
تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، علم کی روشنی سے ہی معاشرے سے جہالت کے اندھیرے ختم کیے جا سکتے ہیں: شرکاء کے خیالات
ٹنڈو آدم (پریس ریلیز): شاہ لطیف لائبریری ٹنڈو آدم میں اڈیرو لعل ویلفیئر رجسٹرڈ ٹنڈو آدم کے زیرِ اہتمام تعلیم کی اہمیت، تعلیمی شعور کے فروغ اور طلبہ میں علم سے محبت پیدا کرنے کے مقصد کے تحت ایک پروقار تعلیمی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں شہر کے معزز شہریوں، اساتذہ، سماجی رہنماؤں اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، جس کے بعد شرکاء کو تعلیم کی اہمیت، طلبہ کے روشن مستقبل، حصولِ علم اور معاشرتی ترقی میں تعلیم کے بنیادی کردار کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام کرتے ہوئے ہندو دھرم کے جماعت اول سے سوم تک کے نصابی کتب طلبہ میں تقسیم کیے گئے۔ کتابوں کی تقسیم سے طلبہ میں خوشی اور دلچسپی کی لہر دوڑ گئی۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو اپنے مذہبی اور تعلیمی نصاب تک رسائی فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
سیمینار کے انتظامات اور نگرانی کی ذمہ داریاں بابا راج کمار نے بخوبی انجام دیں، جن کی کاوشوں سے تقریب کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس موقع پر مقررین اور شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی اساس ہے۔ بچوں کو کتابوں سے جوڑنا، ان کی علمی و فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور معاشرے کے ہر طبقے تک تعلیم کے یکساں مواقع پہنچانا ایک پرامن، باشعور اور روشن مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے۔
اڈیرو لعل ویلفیئر ٹنڈو آدم کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی ایسی تعلیمی اور سماجی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، تاکہ معاشرے میں علم، شعور، محبت، رواداری اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیا جا سکے۔
پریس ریلیز: اڈیرو لعل ویلفیئر رجسٹرڈ، ٹنڈو آدم