November 3, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) چیئرمین سٹی پریس کلب رجسڑڈ ہارون آباد عارف رضا ملک نے

Screenshot_2026-11-02_183146.270

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) چیئرمین سٹی پریس کلب رجسڑڈ ہارون آباد عارف رضا ملک نے کہا کہ شہر میں اب مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ بازاروں عام روڈز اور رہائشی علاقوں میں بھی ای چالان کے لئے لگائے جانے والے کیمروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ای چالان پالیسی پر فوری نظر ثانی کرےـ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے ہی بجلی گیس کے بھاری بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انتہائی اضافے کے باعث مہنگائی سے عام و غریب آدمی کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور ان حالات میں ای چالان کا بڑھتا ہوا دباؤ عوام کے لیے پریشانی بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ٹریفک قوانین کی پابندی کے مخالف نہیں لیکن قانون پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوام کی معاشی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے اور شہریوں کو غیر ضروری مالی بوجھ سے بچانے کے لئے متوازن اور عوام دوست پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے ـ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور ای چالان پالیسی پر نظر ثانی کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں