November 2, 2026

ہارون آباد/(حافظ ثاقب)چشتیاں شریف پاکستان کی سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں پاکستان میں

IMG-20261101-WA0141

ہارون آباد/(حافظ ثاقب)چشتیاں شریف پاکستان کی سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے آج بری طرح ناکام ہوئے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے سری لنکا نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے اور بدترین حالات میں پاکستان ٹیم بھیج کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے اعتماد کو بحال کیا انگلینڈ کی ٹیم کے بھی شکر گزار ہیں جن کی ٹیم کی پاکستان آمد سے پاکستان میں شاندار انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا پوری قوم بالخصوص کرکٹ کے شائقین کو شاندار فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہیں
ان خیالات کا اظہار ثابت چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل سینٹ سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے پاکستان سری لنکا فائنل میچ میں شاندار کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیاچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل نے کہا سری لنکا نے جب پاکستان میں دہشت گردی عروج پر تھی اور کوئی ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں تھی تو سری لنکا نے پاکستان ٹیم بھیج کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا جب پاکستان میں دہشت گردی کے زمانے میں آخری ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا تھا تو سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں موجود تھی اور سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے دوران بہترین کرکٹ کھیلی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا سری لنکن عوام سری لنکن کرکٹ بورڈ اور سری لنکن ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان پہنچ کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا
ظفر اقبال چوہدری نے کہا سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی اور بہترین کھیل پیش کرنے کے پیچھے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا ہاتھ ہے جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار کردار ادا کیا اور کٹھن ترین حالات میں پاکستان میں کرکٹ کھیلی پوری پاکستانی ٹیم کو شاندار کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں