October 30, 2026

ہارون آباد(بیوروچیف عبدالرشید یوسفی سے) قبضہ مافیا نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز

IMG-20261029-WA0129

ہارون آباد(بیوروچیف عبدالرشید یوسفی سے)
قبضہ مافیا نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے “تجاوزات سے پاک وژن” کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ،انڈسٹریل ایریا کی جرنیلی سڑک پر پختہ اور عارضی تجاوزات کی بھرمار کردی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ صنعت کاروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، صنعتی اور زرعی علاقہ ہونے کی وجہ سے اجناس کا متعلقہ انڈسٹریل ایریا تک جانا محال ہو چکا ہے .عام لوگوں کے ساتھ قبضہ مافیا کا جھگڑا معمول بن گیا ہے جس سے عام لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے .ان تجاوزات کے خلاف شکایات متعدد مرتبہ متعدد اداروں کو کی گئی ہیں ،لیکن قبضہ کے بااثر ہونے کی وجہ سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے . ۔مقامی صنعتکاروں نے بلآخر میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور پیرا فورس کے اعلی افسران سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جرنیلی سڑک پر تجاوزات کا نوٹس لے کر ان کے خاتمے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ٹریفک اور انڈسٹریل ایریا کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے .