روںڑی(رپورٹر سلمان ملک لوکو شیڈ) سندھ پولیس میں بھرتی کے لیے پاس ویٹنگ امیدواروں کا سکھر پریس
روںڑی(رپورٹر سلمان ملک لوکو شیڈ) سندھ پولیس میں بھرتی کے لیے پاس ویٹنگ امیدواروں کا سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ قائم، سندھ پولیس ویٹنگ امیدوار ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی کیمپ قائم کے گئی، سندھ کے مختلف شہروں سے امیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری، 04 نومبر کو سکھر پریس کلب سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس تک پیدل مارچ شروع کرنے کا اعلان، امیدواروں کا آفر آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ، پولیس کانسٹیبل بھرتی کے تمام مراحل میرٹ پر پاس کیے ہیں، گزشتہ دو سالوں سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں، کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں: مظفر جوکھیو
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں سپاہی بھرتی کے لیے 2024 میں ضلع پولیس کانسٹیبل ایس پی ڈی ون میں پاس ویٹنگ امیدواروں کی جانب سے سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں سندھ کے مختلف شہروں سے امیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے سندھ پولیس ویٹنگ امیدوار ایکشن کمیٹی کے کنوینر مظفر جوکھیو، عبدالقادر ابڑو، محب بلوچ، جاوید احمد لاشاری اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں 15 ہزار خالی آسامیاں موجود ہونے کے باوجود ہمیں گزشتہ دو سالوں سے انتظار کرایا جا رہا ہے جو ہمارے ساتھ سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ خود کہتے ہیں کہ ہمیں 15 ہزار سپاہیوں کی ضرورت ہے تو پھر ہمیں دو سال سے انتظار میں کیوں بٹھایا گیا ہے ہم نے فزیکل، تحریری ٹیسٹ، انٹرویو، ویریفکیشن سمیت تمام مراحل میرٹ پر پاس کیے ہیں اس کے باوجود آفر آرڈر نہیں دیے گئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کافی ویٹنگ امیدواروں کی عمر پوری ہو چکی ہے اگر انہیں حق نہ ملا تو وہ دوبارہ کہیں اپلائی بھی نہیں کر سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سکھر رینج میں عدالت کے حکم پر لیے گئے دوبارہ انٹرویو کے بعد ویٹنگ لسٹ ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے جو جلد ظاہر کی جائے اور بدین ضلع کی بھی ویٹنگ لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ آفر آرڈر جاری کر کے بے چینی ختم کی جائے…