October 29, 2026

موٹر سائیکل اور وین میں تصادم۔ایک شخص جاں بحق،دوشدید زخمی۔

IMG-20261029-WA0096

موٹر سائیکل اور وین میں تصادم۔ایک شخص جاں بحق،دوشدید زخمی۔

میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی کے نواحی علاقے ثبہ سلطان پور کے نزدیک اڈہ چکریال مترو روڈ پر موٹر سائیکل اور وین آپس میں ٹکرا گیے۔طلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیے ۔ریسکیو کے جوانوں نے فوری طور پر فرسٹ ایڈ دیتے ہو مریضوں کو چیک کیا تو ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو مسافرزخمی تھے ۔
خاتون ممتاز بی بی زوجہ محمد نوا اور 10 سالہ بچہ علی حسن ولد محمد عرفان سر کی چوٹ لگنے سے انتہائی تشویشناک حالت میں تھے۔دونوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال آر ایچ سی ٹبہ سلطان پورشفٹ کر دیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد نواز ولد غلام حسین سکنہ 198 ٹبہ سلطان پورکےنام سے ہوئ۔وین مترو سے ٹبہ سلطان پور کی طرف جا رہی تھی۔