October 29, 2026

بتاریخ : 28-10ـ2026 رپورٹ : ڈاکٹر زرقانسیم غالب بمقام : قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن تقریب : غلام نہیں !! گوہر نایاب ہوں مصنفہ : ڈاکٹر پونم نورین

IMG-20261029-WA0052

بتاریخ : 28-10ـ2026
رپورٹ : ڈاکٹر زرقانسیم غالب
بمقام : قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن
تقریب : غلام نہیں !! گوہر نایاب ہوں
مصنفہ : ڈاکٹر پونم نورین
صدارت : محترم کرامت بخاری
مہمان خصوصی : محترمہ سلمی اعوان
مہمان اعزاز : محترمہ مسرت کلانچوی
اظہار خیال : محترمہ سلمی اعوان، تسنیم کوثر، بلقیس ریاض، مسرت کلانچوی و ڈاکٹر زرقانسیم غالب
نقابت : عائشہ صاحبہ
مہمانان گرامی : محترمہ بلقیس ریاض، مسرت کلانچوی، تسنیم کوثر، ثوبیہ خان نیازی، سب کے نام زہن میں نہیں آرہے جیسے یاد آئے گا لکھ دوں گی
قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں رکھی گئی تقاریب ایک خوبصورتی ہے وقت مقررہ پہ تقریب شروع ہوتی ہے اور وقت پر ہی اہتمام ہوتا ہے سو تقریب اپنے وقت مقرر پر شروع ہوئی نہایت مناسب تعداد میں کتاب پر اتنی خوبصورت گفتگو کی گئ ایک ایک شخصیت نے ڈاکٹر پونم نورین کی لکھی کتاب “غلام نہیں گوہر نایاب ہوں” پر مفصل اظہار خیال کیا اس وقت شائید بندی خدا اس طرح سے بیان نہ کر پائے جس طرح سے محبتوں کے پھول نچھاور کیے گئے اور کیوں نہ کیے جاتے ہماری پیاری مصنفہ نے اپنے تجربات کی روشنی جو کتاب میں سمو دی مجھے آپ کے مجازی خدا کا آپ کے بارے میں اظہار الفت ادا کرنا بہت پسند آیا عورت کی کامیابی وہی سے شروع ہو جاتی ہے جہاں اس کا ساتھی اس کی محنتوں محبتوں قربانیوں کا اعتراف خلوص دل سے سب کے سامنے کرے میرے خیال میں عورت یہی سے جیت جاتی ہے ڈاکٹر پونم نورین ایک بے مثال ماں بیوی بہن بیٹی اور مستند مصنفہ ہیں اکثر آپ کی تحاریر شاعری فیس بک پر نظر سے گزرتی رہتی ہے آپ زیرک نگاہی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے لکھتی ہیں تقریب میں موجود ہر شخصیت نے آپ کے قلم کردار رویعے کو سراہا صدارتی کلمات میں محترم کرامت بخاری بہت کچھ کہنا چاہ رہے تھے وقت کی تنگ دامانی حائل ہوئی پھر بھی آپ نے عمدہ انداز میں بہت دل سے ڈاکٹر پونم نورین کی کتاب کو سراہا اور اسے نصاب میں شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی اس کے بعد چائے سموسے گلاب جامن و رس گلوں کے ساتھ تصویری مراحل بھی چلتے رہے قاسم علی شاہ صاحب بھی آگئے اور بڑے وسیع قلب و نظر کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور یوں ایک خوبصورت تقریب اپنے احتیتام کو پہنچی
پونم جی آپ کا بے پناہ شکریہ جو تصاویر بروقت سینڈ کردیں رپورٹ لگانے میں تاخیر نہیں ہوتی
ادارہ زرقاپبلیکیشنز انٹرنیشنل، زرقا ہینڈی کرافٹس و دل سے دل تک ادبی آرٹ نگر کے تمام ممبران کی جانب سے ڈاکٹر پونم نورین کو اپنی نئی تخلیق پر ڈھیروں مبارکباد و دلی دعائیں آپ دنیائے ادب میں یونہی اپنا مقام بناتے ہوئے قلم سے دلوں پر راج کرتی رہیں آمین ۔۔