October 29, 2026

اسپین کی سابق وزیرِ محنت فاطمہ بانییز ٹرین حادثے میں جاں بحق۔

IMG-20261029-WA0097

اسپین کی سابق وزیرِ محنت فاطمہ بانییز ٹرین حادثے میں جاں بحق۔

یاد رہے کہ ٹرین حادثے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی۔

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسپین کی حکمران جماعت کے سابق اتحادی اور سابق وزیرِ محنت فاطمہ بانییز (Fátima Báñez) تولیدو میں حادثے کا شکار ہونے والی دو ٹرینوں میں سے ایک پر سوار تھیں اور اس حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جبکہ حادثے میں کم از کم 68 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔اسپین کے سابق وزیراعظم ماریانو راخوئے کے ادوارِ حکومت میں 2011 سے 2018 تک وزیرِ محنت اور سماجی تحفظ کے فرائض انجام دینے والی فاطمہ بانییز سی ای او ای (CEOE) کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے سیویا جا رہی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وہ ایریو (Iryo) ٹرین کے آخری ڈبے میں سفر کر رہی تھیں، جسے رینفے (Renfe) کی تیز رفتار ٹرین نے پیچھے سے ٹکر ماری۔فاطمہ بانییز کا تعلق صوبہ ہولوا سے تھا اور ان کی سیاسی زندگی کا بڑا حصہ اندلس میں پاپولر پارٹی (PP) سے وابستہ رہا۔ وہ 2019 سے سی ای او ای (CEOE) کی فاؤنڈیشن کی سربراہ بھی تھیں۔