October 28, 2026

سکھر بیورو چیف ان لاہین نیوز سید نصیر حسین زیدی گمس گمبٹ میں پوسٹ پارٹم ہیمرج کے انتظام پر ورکشاپ کا انعقاد

IMG-20261027-WA0169

سکھر بیورو چیف ان لاہین نیوز
سید نصیر حسین زیدی
گمس گمبٹ میں پوسٹ پارٹم ہیمرج کے انتظام پر ورکشاپ کا انعقاد

سکھر : شعبہ امراضِ نسواں و زچہ بچہ، پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ میں “پوسٹ پارٹم ہیمرج کے انتظام کے لیے شواہد پر مبنی حکمت عملی” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

ورکشاپ کا اہتمام گمس گمبٹ کی OBGYN فیکلٹی نے سوسائٹی آف آبسٹیٹریشنز اینڈ گائناکالوجسٹس آف پاکستان کے تعاون سے کیا۔

ورکشاپ کا مقصد ڈاکٹروں اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی طبی مہارتوں کو بہتر بنانا تھا، جس میں خاص طور پر پی پی ایچ کی بروقت تشخیص، فوری اور معیاری علاج، کثیر الشعبہ ٹیم کے درمیان موثر رابطہ اور ہنگامی طبی مہارتوں پر توجہ دی گئی۔

فیکلٹی ممبران اور شرکاء نے انٹرایکٹو لیکچرز اور ہینڈز آن ٹریننگ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا، جن میں خون کے ضیاع کا بصری اندازہ لگانا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے پروٹوکولز شامل تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں آج بھی پی پی ایچ زچگی کے دوران اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شمیم بھٹی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی گہری دلچسپی اور بھرپور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے ڈائریکٹر گمس ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کی خدمات اور وژنری قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی مسلسل سرپرستی سے گمس میں تعلیمی و طبی معیار کو فروغ مل رہا ہے۔

ڈائریکٹر گمس ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی ہمیشہ سے ایسی صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں تاکہ معیاری طبی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے اور خطے میں ماؤں کی صحت کی سہولیات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔