سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی ان لاہین نیوز گمس گمبٹ کا عمرکوٹ میں مفت نیورو سرجیکل کیمپ، 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ
سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی ان لاہین نیوز
گمس گمبٹ کا عمرکوٹ میں
مفت نیورو سرجیکل کیمپ، 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ
تھرپارکر کے عوام کی دہلیز پر خصوصی علاج کی سہولت؛ مستحق مریض گمبٹ میں مفت سرجری کے لیے منتخب
گمبٹ: پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گمس) گمبٹ کے ڈث ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کی خصوصی ہدایات پر شعبہ نیورو سرجری اینڈ روبوٹک نیورو اسپائن سرجری، گمس گمبٹ نے اتوار کے روز الحبیب میڈیکل سینٹر، عمرکوٹ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا۔
کیمپ کی قیادت شعبہ روبوٹک نیورو اسپائن سرجری کے سربراہ ڈاکٹر پیر اسد عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، جبکہ الحبیب میڈیکل سینٹر عمرکوٹ نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا۔
یہ اقدام گمس گمبٹ کے مشن “سب کے لیے صحت، وقفِ انسانیت صحت خدمات” کا حصہ ہے، جس کا مقصد سندھ کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک جدید اور خصوصی طبی سہولیات پہنچانا ہے۔
کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور مشورہ دیا گیا۔ زیادہ تر مریض مہروں کے ڈسک، دماغ میں پانی، اور اسپائنا بائی فیڈا جیسے امراض میں مبتلا تھے۔
25 اکتوبر کو اسپائنا بائی فیڈا اور ہائیڈروسیفالس کے عالمی دن کی مناسبت سے کیمپ میں خاندانوں کے لیے خصوصی آگاہی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں بیماری کی بروقت تشخیص، فوری علاج اور نیورل ٹیوب کے پیدائشی نقائص سے بچاؤ میں فولک ایسڈ کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر 20 سے زیادہ مریضوں کو سرجری کی ضرورت تھی، ان کا تفصیلی معائنہ کر کے انہیں گمس گمبٹ میں مفت علاج اور آپریشن کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
گمس گمبٹ انتظامیہ نے الحبیب میڈیکل سینٹر عمرکوٹ کی انتظامیہ اور مقامی برادری کا پرتپاک استقبال اور تعاون پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمدردانہ نگہداشت اور جدید طبی سہولیات کی سب تک رسائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔