ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ارون آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شاندار ریلی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ارون آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شاندار ریلی
اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد ڈاکٹر بابر سلیمان کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ریلی میں تمام سرکاری محکموں کے افسران، ملازمین، طلباء، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرےلگائےاسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر بابر سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیر بنے گاپاکستان