October 8, 2026

ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی پروقار تقریب، ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی شرکت

Screenshot_2026-10-08_164106.077

ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی پروقار تقریب، ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی شرکت
بہاولنگر(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) گورنمنٹ بوائز سٹی ہائی سکول بہاولنگر میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی آمد پر سکول کے طلبہ نے پی ٹی شو پیش کرکے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کا پرتپاک اور پروقار استقبال کیا۔ بچوں نے ڈپٹی کمشنر کو پھول پیش کیے جبکہ خوبصورت پی ٹی شو کے ذریعے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران، اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں تعریفی اسناد و سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ میں اسناد و سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں پھول بھی پیش کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر اور نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ بہترین کارکردگی کا اعتراف اساتذہ اور طلبہ کو مزید محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔