October 9, 2026

مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) آستانہ ءعالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف کے صاحبزادہ قاضی محمد عثمان

IMG-20261008-WA0153

مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) آستانہ ءعالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف کے صاحبزادہ قاضی محمد عثمان ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب نے کہا ہے کہ مٹھہ ٹوانہ تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے یہاں کی مٹی بڑی زرخیز ہے ۔ یہاں سے تعلق رکھنے والے وطن عزیز کے قابل فخر سپوت مختلف شعبہ جات میں ملک و ملت کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے بزرگوں نے یہاں کے باسیوں کی فلاح بہود کے لیے مثالی کردار ادا کیا اور اب ہم یہ عظیم مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مٹھہ ٹوانہ کے مکینوں کی اجتماعی تعمیر وترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ صاحبزادہ قاضی محمد عثمان نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اسلامی اقدار سے مزئین ہو کر جدید دور کے علوم سے استفادہ حاصل کرتے ہوءے اپنے علاقے کا نام روشن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔