سکھر ( بیورو چیف سید نصیر حسین۔زیدی) سکھر کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب و نامور عالم دین مولانا
سکھر ( بیورو چیف سید نصیر حسین۔زیدی) سکھر کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب و نامور عالم دین مولانا قاری جمیل احمد اور قاری خلیل احمد فاؤنڈیشن کے قاری عقیل احمد کی جانب سے شہر کی معزز سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیہ میں ڈپٹی میئر سکھر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر ملک یعقوب، ملک فلاحی کے بانی و سابق صدر سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد رضوان الحق، کپڑا مارکیٹ کے صدر سلیم مالا، سورٹھ میمن جماعت کے صدر جاوید میمن، جنرل سیکریٹری یوسف مالا، پیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر چوہدری اظہر حسنین، ملک زاہد، عبدالفتاح شیخ، حاجی محمد ناصر پہنور، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عبدالمجید قریشی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اس موقع پر میزبانوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ انہیں سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔ تقریب کے دوران شہر کی سماجی، مذہبی اور کاروباری سرگرمیوں سمیت باہمی روابط اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے اجتماعات مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے عشائیے کے انعقاد پرکپڑا مارکیٹ کے صدر سلیم مالانے مولانا قاری جمیل احمد، قاری عقیل احمد اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اتحاد، محبت اور باہمی احترام کی فضا کو فروغ دینے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے۔جبکہ مرکزی جامع مسجد کے خطیب و نامور عالم دین مولانا قاری جمیل احمد اور قاری خلیل احمد فاؤنڈیشن کے قاری عقیل احمدنےجامع مسجد کے قریب عوام واش روم کو دوسری جگہ منتقل کرانے پر بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر ارسلان اسلام شیخ کا شکریہ ادا کیا۔