October 8, 2026

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل کے قابل اور محنتی استاد میثم تیمار

IMG-20261008-WA0140

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل کے قابل اور محنتی استاد میثم تیمار کو شعبہ تعلیم میں شاندار خدمات، تدریسی وابستگی اور معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کرنے پر ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں تعلیمی میدان میں ان کی انتھک محنت، خلوص اور طلبہ کی رہنمائی کے اعتراف میں دیا گیا۔
ایوارڈ کے حوالے سے جاری کردہ تعریفی پیغام میں کہا گیا ہے کہ میثم تیمار کی تدریسی خدمات، طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی تعلیمی رہنمائی قابلِ تحسین ہے۔ ان کی کاوشیں معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے اور طلبہ کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل کے ہیڈ ماسٹر ملک اللہ رکھا اور سٹاف نے میثم تیمار کو ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی پورے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ میثم تیمار آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ شعبہ تعلیم میں اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
عوامی، سماجی، تعلیمی اور صحافتی حلقوں نے بھی میثم تیمار کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔