October 7, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین ۔نیوز) اساتذہ کرام کے عالمی دن کے حوالے سے تعلیمی تربیتی ادارے نیو لک ایس پی اے ٹریننگ

IMG-20261007-WA0169

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین ۔نیوز) اساتذہ کرام کے عالمی دن کے حوالے سے تعلیمی تربیتی ادارے نیو لک ایس پی اے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قاسم پارک چوک سکھر میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے ڈائریکٹر غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ استاد محض علم منتقل کرنے والی شخصیت نہیں بلکہ نسلوں کے افکار کا معمار ہے، کردار کا محور ہے اور مستقبل کا روشن چراغ ہے اس موقع پر زیر تربیت طالبات سے اپنی ٹیچرز کو گلدستے ، پھول، کلیاں پیش کیں پھولوں کے ہار پہنائے تحائف پیش کیئے ادارے کی بیوٹیشن ٹیچر فیشن ڈیزائننگ کی ٹیچر، سلائی کڑھائی کی ٹیچر، بیکنگ کی ٹیچر ، کوکنگ کی ٹیچرز نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استاد علم کی روشنی سے ذہنوں کو منور کرتا ہے تربیت کے زریعے آداب کردار کو سنوارتا ہے اور اپنی فکر و عمل کی تاثیر سے نسلوں کے مستقبل کو روشن و تابناک بناتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک سچا اور حقیقی استاد محض کتاب کے الفاظ ہی نہیں پڑھاتا بلکہ زندگی کا شعور، مقصدِ حیات کی آگہی اور انسانیت کی خدمت کا سلیقہ بھی سکھاتا ہے استاد اپنے شاگرد وہ کچھ عطا کرتا ہے جو اسے زندگی بھر کامیاب انسان بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے استاد کی تعلیم و تربیت نسلوں کی راہ معتین کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں عام تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کی اشد ضرورت ہے فنی و ہنری تعلیم حاصل کرکے نوجوان اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں لڑکیوں کےلئے نیو لک ایس پی اے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ایک منفرد اور اچھا ادارہ ہے جہاں سے لڑکیاں ہنر سیکھ کر کامیاب زندگی بسر کرتی ہیں۔