سکھر (بیورورپورٹ) سکھر میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی، تھانہ آباد کی حدود میں بشیرآباد روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے
سکھر (بیورورپورٹ) سکھر میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی، تھانہ آباد کی حدود میں بشیرآباد روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے صحافی علی شاہ، ان کے دوست بلال آرائیں اور ایک اور ساتھی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل سے محروم کردیا اور واردات کے بعد شہر کی جانب فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے تھانہ آباد کی حدود میں بشیرآباد روڈ پر صحافی علی شاہ اپنے دوست بلال آرائیں اور ایک دیگر دوست کے ہمراہ موجود تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا۔ ملزمان نے اسلحہ دکھا کر تینوں دوستوں کو یرغمال بنا لیا اور ان سے موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل چھین لی۔واردات کے بعد تینوں مسلح ملزمان اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شہر کی جانب فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ افراد سے معلومات حاصل کیں اور واردات سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے۔شہریوں اور متاثرین نے سکھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بشیرآباد روڈ سمیت شہر کے حساس علاقوں میں گشت کا نظام مؤثر بنایا جائے، جبکہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے چھینا گیا سامان اور موٹرسائیکل برآمد کی جائے۔واضح رہے کہ شہر میں ڈکیتی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جس پر شہری حلقوں نے پولیس سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔