October 9, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین۔ زیدی )میونسپل کارپوریشن کے انجینئر محمد سہیل مہر کا یوسی

IMG-20261007-WA0160(1)

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین۔ زیدی )میونسپل کارپوریشن کے انجینئر محمد سہیل مہر کا یوسی چیئرمین ذاکر بندھانی کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا معائنہ، پیمائش مکمل، ٹھیکیدار کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات ،خبر کے مطابق بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر ارسلان اسلام شیخ کے تعاون سے سکھر میونسپل کارپوریشن( مکی شاہ ٹاﺅن )کی یوسی 9 نیو گوٹھ میں منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کے تحت مکمل ہونے والے کاموں کی پیمائش کے حوالے سے سکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹاﺅن )کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے میونسپل کارپوریشن کے انجینئر محمد سہیل مہر اور ٹھیکیدار نظام چنہ کے ہمراہ جائزہ لیا اور پیمائش کی ، اس موقع پر انہوں نے یامین دودھ والی گلی میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرکے اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ یوسی چیئرمین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور آمدورفت میں بہتری آئے گیسکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹاﺅن )کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسی کے فنڈز سے علاقہ مکینوں کی بے لوث عوامی خدمات کا سلسلہ جاری ہے یوسی کے مسائل کے حل کیلئے ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے خصوصی تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں انشاءاللہ بہت جلد دیگر دیرینہ مسائل و درپیش مشکلات بھی حل کرینگے ۔ اس موقع پریوسی فوکل پرسن آصف خان سمیت دیگر یوسی اسٹاف و کونسلرز بھی موجود تھے۔