October 2, 2026

میرپور ساکرو (سید زبیر حسین شاہ): علی حسن زہری کے خلاف ڄام برادری اور حامیوں کا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

IMG-20261002-WA0209

میرپور ساکرو (سید زبیر حسین شاہ): علی حسن زہری کے خلاف ڄام برادری اور حامیوں کا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ
میرپور ساکرو میں ایم این اے سردار ڄام عبدالکریم جوکھیو کے خلاف علی حسن زہری کی جانب سے مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کرنے کے خلاف ڄام برادری اور ان کے حامیوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔
سینکڑوں افراد کی شرکت سے نکالی گئی ریلی پریس کلب میرپور ساکرو کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔ مظاہرین نے علی حسن زہری کے خلاف نعرے بازی کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر حاجی احمد سموں، رمضان کھیرو، سلطان ملاح، وڈیرہ کمال جوکھیو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ایم این اے سردار ڄام عبدالکریم جوکھیو صرف جوکھیو برادری ہی نہیں بلکہ دیگر برادریوں کے بھی سردار ہیں، ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سردار کے خلاف کسی بھی قسم کی نازیبا گفتگو برداشت نہیں کریں گے اور اگر علی حسن زہری کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔احتجاجی ریلی میں چیئرمین حاجی غلام حسین کاتیار، یار محمد لاشاری، علی بخش مری سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔