خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انشاءاللہ عوامی خدمت کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں اجتماعی عوامی تعمیر و ترقی کے کام ترجیحی بنیادوں پر کروائے جا رہے ہیں ۔ ان پروجیکٹس کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔