قائد آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب
قائد آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قائدآباد ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نورپورتھل کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
آفس آرڈر کے مطابق ڈاکٹر محمد وسیم زمان فوری طور پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نورپورتھل کی ذمہ داریاں سنبھال کر فیلڈ ورک کے امور کو مزید مؤثر اور ہموار انداز میں جاری رکھیں گے۔ انہیں یہ اضافی چارج آئندہ احکامات تک سونپا گیا ہے۔