ضلع شانگلہ میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا آغاز۔
ضلع شانگلہ میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا آغاز۔
ویکسینیشن مہم کو مؤثر انداز میں کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ڈاکٹر نزر محمد ڈی ایچ او شانگلہ
شانگلہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کی سربراہی میں آج DHO آفس شانگلہ میں نومبر میں ضلع شانگلہ میں منعقد ہونے والی HPV ویکسینیشن مہم کے حوالے سے فرسٹ لیول سپروائزرز (FLS) اور سیکنڈ لیول سپروائزرز (SLS) کے لیے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نزر محمد نے شرکاء کو HPV ویکسینیشن مہم کے مختلف پہلوؤں، مہم کی اہمیت، مؤثر نگرانی، ٹیموں کی رہنمائی اور مقررہ طریقۂ کار کے مطابق مہم کو کامیابی سے مکمل کرنے کے حوالے سے تفصیلی لیکچر اور ضروری رہنمائی فراہم کی۔تربیتی سیشن میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو HPV ویکسینیشن، سروائیکل کینسر سے بچاؤ، مؤثر بین الشخصی رابطہ (Interpersonal Communication) اور عوام میں آگاہی و طلب پیدا کرنے (Demand Generation) کے حوالے سے تفصیلی تربیت اور رہنمائی فراہم کی گئی۔اس موقع پر شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور HPV ویکسینیشن مہم کے دوران عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور مہم کو مؤثر انداز میں کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔