قصور ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ
قصور
ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ
تفصیلات کے مطابق مہنگائی
کی ماری عوام پر ایک اور ظلم و ستم ڈھا دیا گیا ہے
گورنمنٹ نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 279 روپے 33 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے
ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے
قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی کی لاگت مذید بڑھے گی
واضح رہے کہ سرکاری قیمت 279 روپے 33 پیسے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں ایل پی جی پہلے ہی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی تھی
صارفین کے مطابق ایل پی جی کی قیمت کئی مقامات پر 440 سے 480 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی تھی تو اب ظاہری بات قیمتیں اور زیادہ کی جائینگیں
صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی اور کارروائی کی جائے تاکہ مصنوعی مہنگائی اور زائد قیمت وصول کرنے کا سلسلہ روکا جا سکے
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات