لاہور ہائی کورٹ میں منشیات 1440 گرام چرس میں ملوث ملزم نصر اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت
لاہور ہائی کورٹ میں منشیات 1440 گرام چرس میں ملوث ملزم نصر اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت۔ پولیس کی جانب سے ار پی او، ڈی ایس پی، ایس ایچ او حافظ اباد پیش۔ ملزم کی جانب سے مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ پیش ہوئی اور موقف اختیار کیا کہ ملزم کو جعلی طور پر منشیات کے کیس میں ملوث کیا گیا جبکہ ڈی ایس پی ملک تنویر نے اپنی انکوائری میں تمام ریکوری کو بوگس قرار دیتے ہوئے تادیبی کاروائی کی استدعا کی تھی۔ عدالت حضور نے ار پی او ڈی ایس پی اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔ ملزم کے وکیل کی ٹھوس دلائل کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے منشیات کے کیس میں ملوث ملزم نصراللہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے مستغیث کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔