خوشاب (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو
خوشاب (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو آج دن 10 بجکر 49 منٹ پر ڈراوننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق دریائے جہلم کو کراس کرتے ہوئے ایک شخص محب پور دریائے جہلم کے مقام پر ڈوب گیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر رسپانس کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں انفارمیشن کے مطابق دریا کی چوڑائی تقریباً 300میٹر ،گہرائی 12 سے 15 فٹ اور پانی کا بہاؤ 16 ہزار کیوسک بتایا گیا باڈی کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ڈوبنے والے کی شناخت 25 سالہ مدثر جوئیہ ساکن محب پور سے ہوئی سرچ آپریشن میں دو بوٹس اور 15 ریسکیو عملہ پر مشتمل ٹیمیں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔