جھرکل (راجہ نورالہی عاطف سے) جھرکل کی معروف ہردلعزیز شخصیت ملک امیر حسین جاڑا کے صاحبزادے
جھرکل (راجہ نورالہی عاطف سے) جھرکل کی معروف ہردلعزیز شخصیت ملک امیر حسین جاڑا کے صاحبزادے ملک حسن امیر جاڑا رشتہ ء ازواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی پروقار تقریب ان کے آبائی گاؤں جھرکل میں منعقد ہوئی ۔ دعوت ولیمہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام محمد خان ٹوانہ ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کو آرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور ، صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب کے میڈیا ڈائریکٹر راجہ نور الہی عاطف، ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر ملک ظل حسنین چوہان ، ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان کے معتمد ساتھی ملک عاقل حسین چوہان ، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے معتمد ساتھی ملک اظہر حسین بگا ،سوشل ورکر آف ڈراوی ملک اسد کلیرہ، سابق کونسلر ملک خالد اقبال اعوان ، سابق تحصیلدار ملک محمد اقبال اعوان اور ملک محمد حیدر اعوان سمیت دیگر متعدد سماجی شخصیات اور جاڑا برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکائے تقریب نے ملک حسن امیر جاڑا کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ملک امیر حسین جاڑا نے اپنے بیٹے ملک حسن امیر جاڑا کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر جملہ شرکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی تشریف آوری سے ہماری عزت افزائی ہوئی ہے ہم آپ کی بے پایاں محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔