September 29, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد میں “جرنلسٹس

IMG-20260929-WA0200

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد میں “جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک” قائم، ڈیسک کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ شہید بینظیرآباد کے انفارمیشن آفسر اعجاز علی تیونو نامزد
ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد میں صحافیوں، میڈیا نمائندوں اور تسلیم شدہ پریس کلبز کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے “جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک” (Journalists’ Facilitation Desk) قائم کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سیکریٹری اطلاعات سندھ کی ہدایت پر ڈویڑنل سطح پر قائم کردہ اس ڈیسک کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ شہید بینظیرآباد کے انفارمیشن افسر اعجاز علی تیونو کو نامزد کیا گیا ہے۔قائم کی گئی فیسیلیٹیشن ڈیسک ورکنگ صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی مالی امداد، طبی ہنگامی صورتحال کے کیسز اور دیگر درپیش مسائل سے متعلق درخواستوں کی وصولی اور انکے فوری حل میں معاونت فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ڈیسک موصول ہونے والی درخواستوں اور ان پر کیے گئے اقدامات کا مکمل ریکارڈ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو باقاعدگی سے رپورٹ بھی ارسال کرے گی۔صحافیوں، میڈیا نمائندوں اور پریس کلبز کے نمائندگان اپنے جائز مسائل اور متعلقہ درخواستوں کے سلسلے میں جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک، ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد سے فون نمبر0244930136 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔محکمہ اطلاعات اس اقدام کا مقصد صحافی برادری اور پریس کلبز کے ساتھ رابطوں کو مزید موثر بنانا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔