September 29, 2026

ہارون آباد منیر اقبال چنڑ کی جیت بہاولپور کے عوام کی جیت ہے جس سے تعمیر و ترقی کا جاری سفر مزید تیز ہوگا

IMG-20260929-WA0188

ہارون آباد
منیر اقبال چنڑ کی جیت بہاولپور کے عوام کی جیت ہے جس سے تعمیر و ترقی کا جاری سفر مزید تیز ہوگا اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے منیر اقبال چنڑ کی جیت پر میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف محترمہ مریم نواز شریف میاں حمزہ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ نون کے قائدین لیڈران عہدے داران بالخصوص کارکنان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں منیر اقبال چنڑ کی جیت سے ملک محمد اقبال چنڑ کی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا بلکہ مزید تیز ہوگا بہاولپور کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں
ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے
عوامی لیڈر نے کہا میاں محمد نواز شریف وطن عزیز کا اثاثہ ہیں پاکستانی قوم نے ہمیشہ میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میاں محمد نواز شریف کا ہر دور تعمیر و ترقی کا دور گزرا ہے اگر استحصالی قوتیں میاں محمد نواز شریف کی تعمیر و ترقی کے ویژن میں رکاوٹیں نہ ڈالتیں اور تعمیر و ترقی کا سفر زور و شور سے جاری رہتا تو آج پاکستان کا نقشہ کچھ اور ہوتا پاکستان میں تعمیر و ترقی کے بڑے پروجیکٹ ہمیشہ میاں محمد نواز شریف کے دور میں مکمل ہوئے تعمیر و ترقی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے
مظہر اقبال چوہدری نے کہا بہاولپور پاکستان مسلم لیگ نون کا گڑھ ہے جہاں سے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ نون کے ٹکٹ یافتہ امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے این اے 168 کی سیٹ پاکستان مسلم لیگ نون کے ببر شیر لیڈر ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر خالی ہوئی اور یہ مسلم لیگ نون کی سیٹ ہے تعمیر و ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں نے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جھوٹے پراپگنڈے کیے مگر بہاولپور کی عوام نے پاکستان مسلم لیگ نون پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور ملک منیر اقبال چینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے