سکھر بیورو یف سید نصیر حسین زیدی۔ کے مطابق سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام
سکھر بیورو یف سید نصیر حسین زیدی۔ کے مطابق سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں سابق صدر سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور لوکل باڈیز اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی، ضلع سکھر کے کنوینر ملک محمد رضوان الحق کو بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اپریسی ایشن ایوارڈ سرٹیفکیٹ 2026 سے نوازا گیا۔
ایوارڈ تاجروں کے رہنما، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیف پیٹرن و سابق صدر اور ایف پی سی سی آئی سندھ ریجن کے وائس پریزیڈنٹ بلال وقار خان اور سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکزی نے ملک محمد رضوان الحق کو پیش کیا۔
اس موقع پر محمد خالد کاکزی اور ان کے بھائیوں کی جانب سے محمد خالد کاکزی کی صاحبزادی کے ہاتھ سے تیار کردہ ایک خوبصورت پینٹنگ بھی ملک محمد رضوان الحق کو بطور تحفہ پیش کی گئی۔
تقریب کے دوران سکھر کی تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں شہزاد شیوانی، گرداس وادوانی، کامل فاروقی سمیت دیگر معزز تاجر رہنما اور شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، تاجر برادری کے مسائل اور سکھر کی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب میں شریک تاجر رہنماؤں نے ملک محمد رضوان الحق کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔