September 29, 2026

قصور انٹرنیٹ کی سست روی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

Screenshot_2026-09-29_142914.335

قصور
انٹرنیٹ کی سست روی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ چند روز سے انٹرنیٹ سروس انتہائی سست ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
انٹرنیٹ کی رفتار میں مسلسل کمی کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی، آن لائن کاروبار، تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر آن لائن خدمات متاثر ہو رہی ہیں

صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہو گئی ہے کہ ویب سائٹس کھولنے، ویڈیوز دیکھنے اور آن لائن کام مکمل کرنے میں کافی وقت لگ رہا ہے جبکہ بعض اوقات انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بھی متاثر ہو جاتی ہے

شہریوں نے متعلقہ حکام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انٹرنیٹ کی رفتار کو معمول پر لایا جائے تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات