September 29, 2026

فیصل آباد۔۔خالد شہزاد کی رپورٹ ۔المصطفی فاؤنڈیشن کے تحت جھنگ کی تحصیل 18ہزاری کے

IMG-20260929-WA0186

فیصل آباد۔۔خالد شہزاد کی رپورٹ ۔المصطفی فاؤنڈیشن کے تحت جھنگ کی تحصیل 18ہزاری کے علاقہ احمد آباد رحمان میڈیکل سٹور پر المصطفی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کی کثیر تعداد موجود تھی تمام مریضوں چیک اپ ڈاکٹر کیپٹن خالد ڈوگر صاحب وائس چیئرمین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ نے کیا کیمپ کے میزبان ماسٹر ممتاز حسین رحمان میڈیکل سٹور والے ملک عرفان بشیر سیالوی کوآرڈینیٹر المصطفی فاؤنڈیشن جھنگ چوھدری محمد عتیق الرحمان کیمپ کے میزبان نے بہت اچھے انتظام کیے تھے کیمپ میں ءموجود حاجی عبیداللہ سیالوی،ملک شاہد الرحمن،انجم جٹ مہر بلال سیال شعیب خان اور ریلیف انچارج حافظ منظر عباس خان نے خدمات سر انجام دیں المصطفی فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر عرفان بشیر سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خدمت کا سفر جاری رہے گا ہم اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔اہل علاقہ نے المصطفی فاونڈیشن کی خدمات کو سہراتے ھوئے کہا کہ سیلاب میں بھی المصطفی فاونڈیشن سب سے پہلے مدد کے لیے پنچی تھی۔پھر بحالی میں بھی اسکی خدمات سہنری حروف میں لکھنے کے قابل ھیں۔آج سفید موتیا کے مریضوں کے لیے بالکل فری ائی کیمپ کے انعقاد سے سینکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا۔منتخب مریضوں کے بالکل مفت اپریشن اور لینز سے غریب مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ھے۔